Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف 16 گرانے کا جھوٹ بے نقاب

بھارتی دفاعی تجزیہ کار ابھیجیت ائر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی مستند ذرائع نہیں کہ کہہ سکیں کہ بھارت نے پاکستانی ایف 16 گرایا تھا۔

بھارتی میڈیا پر مسلسل یہ جھوٹ پھیلایا جاتا رہا کہ بھارت نے ایک پاکستانی ایف16 طیارہ مار گرایا تھا۔

بے پر کی اڑانا، کہانیاں گھڑنا،رائی کا پہاڑ بنانا،جھوٹ کا بازار گرم کرنا بھارتی میڈیا کا محبوب مشغلہ ہے۔

لیکن وہ کہتے ہیں ناں جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے،تو بھارتی میڈیا کے ساتھ وہی ہوا،جھوٹ کو گھر کا رستہ دکھایا گیا۔

بوکھلائے بھارتی میڈیا نے پاکستان کے ایف 16 گرانے کا افسانہ اپنی جنتا کو سنایا تو گھر کے بھیدی نے ہی لنکا ڈھادی۔

بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا پول خود بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے کھول دیا۔

بھارتی اینکر نے ابھیجیت ائر کو تصاویر دکھائی اور کہا کہ یہ پرزے پاکستانی ایف 16 کے ہیں،جس پر انہوں نے کہا کہ یہ پرزہ ایف 16 کا نہیں بلکہ بھارتی مگ21 کا ہے ۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے صاف الفاط میں کہا کہ یہ جو تصویر آپ مجھے دکھارہے ہیں وہ ایف 16 کی نہیں ہیں بلکہ مگ 21 کی ہیں۔

پروگرام کے بعد بھی ابھیجیت ائر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہوں نے جو کہا وہ اس پر قائم ہیں،ہمارے پاس کوئی مستند ذرائع نہیں کہ ہم کہہ سکیں کہ بھارت نے کوئی پاکستانی ایف 16 گرایا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*