Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

اسلامی ملکوں کی تنظیم کی جانب سے کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان


اسلامی ملکوں کی تنظیم (او آئی سی)نے کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہفتہ کو ابو ظہبی میں او آئی سی کے وزراء خارجہ اجلاس کے اختتام پر جاری متفقہ قرارداد میں رکن ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے مابین بنیادی تنازعہ ہے اور جنوبی خطے میں پائیدار امن کیلئے اس مسئلے کا حل ناگزیر ہے۔قرارداد میں عالمی برادری سے مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عملدرآمد میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں’خطے میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں رکن ملکوں نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ نئی قرارداد بھی منظور کی جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا،اپنے دفاع کیلئے پاکستان کے حق کی توثیق کی گئی اور بھارت پر زور دیا کہ وہ طاقت کے استعمال سے اجتناب کرے۔جنوبی ایشیاءمیں علاقائی امن و سلامتی سے متعلق قرارداد میں وزیر اعظم عمران کی جانب سے بھارت کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش اور جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کی حوالگی کاخیر مقدم کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کو مہمان خصوصی کی حثیت سے مدعو کرنے کے مسلے پر پاکستان نے او آئی سی کے حالیہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے جس کے باوجود اسلامی ممالک کی تنظیم نے پاکستان اور کشمیر کے حق میں قرار داد منظور کی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*