Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

مکار دشمن کا نیا ”ممکنہ حملہ “روکنے کے لیئے پاک فوج ہائی الرٹ

پاکستان کے ہاتھوں حالیہ جارحیت پر شکست سے دوچار ہونے والے مکار دشمن کے اگلے ممکنہ حملے کو روکنے کے لیئے پاکستان کی فوج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی جارحیت اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کا بروقت جواب دینے کے لیے مشرقی سرحد پر فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔بھارتی جارحیت کو روکنے کے لیے پاک فضائیہ اور پاک بحریہ پہلے ہی الرٹ ہیں۔
بھارتی فوج نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، اس دوران پاک فوج کے د و جوان شہید ہو گئے۔ تاہم پاک فوج نے انہیں بر وقت جواب دے کر ان کی بندوقیں خاموش کرادیں۔دشمن ملک کے متعدد فوج ہلاک ہونے کے بھی اطلاعات ہیں۔
افواج پاکستان کے ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹلی، کھوارہٹ او تتا پانی سیکٹرز پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فوج نے انہیں بھرپور جواب دیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*