Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

ترکی میں 300 حاضر آرمی افسروں کے گرفتاری وارنٹ جاری

ترکی میں ناکام بغاوت کے الزام میں تقریبا300 حاضر آرمی افسروں کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔

استنبول پراسیکیوٹر آفس کے مطابق295 حاضر سروس فوجی افسران کے گرفتاری وارنٹ جاری کئےگئے ہیں، ان میں دو کرنل بھی شامل ہیں۔

فوجی افسروں پر فتح اللہ گولن نیٹ ورک سےتعلق کا الزام ہے۔تازہ ترین وارنٹ گرفتاری ترکی کے 59 شہروں میں جاری کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فتح اللہ گولن سے تعلق کے شبہے میں ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین اور فوجی افسر شامل تھے۔

حالیہ گرفتاری کے احکامات استنبول سمیت 59شہروں میں جاری کیے گئے ہیں۔ان افسران پر شبہ ہے کہ انکے بغاوت کا منصوبہ بنانے والوں سے تعلقات تھے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*