Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

خان صاحب نے این آر او ون علیمہ باجی کو دیا، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر رد عمل میں کہا ہے کہ ‎آپ نے این آر او ون علیمہ باجی کو اور این آر او ٹو پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکوؤں اور چوروں کو دے دیا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎کتنی دفعہ آپ کو یاد کرایا گیا کہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے ہیں، کنٹینر پر نہیں، اس لیے اپنی تقریر تو بدل لیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آج تقریر میں سب سے پہلے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر کم از کم معافی تو مانگتے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎عوام سے معافی مانگتے کہ چھ ماہ میں ان کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے گیس اور بجلی کی قیمت میں دو گنا اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ چھ مہینے میں ملک پر قرض میں سو ارب سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے،مہنگائی کی شرح دوگنی ہوگئی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*