Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کہا کہ وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ہے ، جب کیبینٹ میٹنگ میں کام اور کارکردگی کچھ نہ ہو تو وزیرِ جھوٹ و خرافات کو ہر روز جھوٹ ہی بولنا پڑتا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ مطالبہ کرتی ہیں کہ نیب کو مطلوب ملزم عمران خان کو وزیرِاعظم کے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کو عمران خان کو ہیلی کاپٹر کیس میں بلانا چاہیے، علیمہ باجی کیس میں گرفتارکرنا چاہیے جو عمران خان کی بےنامی دار ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو 120 دن تک نیب کی حراست میں رہنا چاہیے، اُس کے بعد کسی اور کا استعفا مانگنا چاہیے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ترجمانوں اور چوروں کی بارات بھرتی کر لی گئی ہے کیونکہ مقصد زیادہ سے زیادہ جھوٹ بولنا ہے، اب ان ترجمانوں کے درمیان جھوٹ بولنے کا مقابلہ جاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس تیزی سے حکومت کی زبان چلتی ہے، اتنی ہی تیزی سے حکومت چلا کے دکھائیں، انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف آج اپنی مرضی کوٹ لکھ پت جیل گئے ہیں ۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جس نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر مقابلہ کیا وہ اِس نالائق، نااہل اور جھوٹی حکومت سے علاج کی بھیک نہیں مانگیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سچ یہ ہے کہ ترجمانوں کے پاس اپنی حکومت کی کارکردگی بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے، اس لیے صرف نواز شریف اور شہباز شریف پر سیاست کی جا رہی ہے






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*