Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

’مغل اعظم کو وزیراعظم بنانے میں علیم خان ٹھیک، اب غلط؟‘

مسلم لیگ نون کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ مغل اعظم کو وزیراعظم بنانے میں علیم خان ٹھیک، اب غلط، یہ کیسا دہرا معیار ہے؟ جو چیز شہباز شریف کے لیے غلط ہے، وہ میں علیم خان کے لیے بھی غلط ہی سمجھتا ہوں ۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی علیم خان کی فنڈنگ پر کھڑی ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ علیم خان کی گرفتاری قانون کا غلط استعمال ہے،اخلاقی طور پر جن پر زیادہ الزامات ہیں انہیں استعفیٰ دینا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمجھ میں نہیں آیا کہ فواد چوہدری کس منطق کی بات کر رہے ہیں، پی ٹی آئی والے بڑی دور کی کوڑی ڈھونڈ کر لاتے ہیں۔

ملک محمد احمد خان نے یہ بھی کہا کہ فواد چوہد ری کے کہنے سے کیا فرق پڑتا ہے، قانونی ماہرین کے مطابق نیب کے اختیارات ایک ہی شخصیت میں مرکوز ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*