Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

پاکستان میں ملائیشین کمپنی 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کو تیار

اسلام آباد: ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ 5 برسوں کے درمیان پاکستان میں ٹیلی کمیونکیشن سیکٹر میں 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ ملائیشیا کی ای ڈوٹ کو گروپ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز داتوک عزت کمال الدین نے اس عزم کا اظہار وفد کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات کے دوران بورڈ ممبر نک راملا نک محمود، سی ای او سریش نارائن سنگھ سدھو، کنٹری ایم ڈی عارف حسین اور ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم بھی موجود تھے۔

وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا سیل کے مطابق داتوک عزت کمال الدین نے وزیر اعظم عمران خان کو کہا کہ پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی موجودہ سرمایہ کاری کے ساتھ ای ڈوٹ کو گروپ ٹیلی کمیونکیشن سیکٹر میں ٹاور انفرااسٹرکچر میں اپنی سرمایہ کاری مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*