Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ،’اب سب ٹھیک ہونے کی امید ہے’

سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد سب ٹھیک ہونے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ہو رہا تھا وہ کسی کے کہنے پر ہو رہا تھا۔

نجی ٹی وی چینل ’92 نیوز’ میں سینئر صحافی عارف نظامی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ‘پرانے چیف جسٹس کی اتنی مہربانی تھی کہ انہوں نے سارے کیسز اسلام آباد منتقل کر دیئے، اگر مدعا، مسئلہ اور بندہ سندھ کا ہے تو مجھے اسلام آباد میں کیوں ٹرائل کر رہے ہیں’۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ‘کراچی کی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے ٹی وی پر اعتراف کیا کہ ہر بزنس مین کے 96 ہزار یا 9 لاکھ کے قریب جعلی اکاؤنٹس ہیں کوئی انڈسٹری، کوئی بزنس مین، بزنس کر ہی نہیں سکتا اگر آپ ان جعلی اکاؤنٹس کی بات کرتے ہیں اور ہم پر الزام ہے کہ ان جعلی اکاؤنٹس سے شوگر کی ادائیگیاں ہوئی ہیں لیکن ہم عدالت میں اس کو دیکھیں گے’۔

آصف زرداری نے کہا کہ ‘اگر نیب نے ٹرائل کرنا تھا تو سندھ کی نیب میں کرتے، کیا میں سندھ کی نیب کو جانتا تھا’۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*