Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

آسیہ بی بی بریت پر نظر ثانی اپیل کی سماعت، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی بریت کے خلاف دائر نظر ثانی اپیل کی سماعت کے پیش نظر حساس مقامات پر فوج کی تعیناتی سمیت شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرلیے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بنچ آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف دائر نظر ثانی اپیل کی سماعت کرے گا۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے چیف کمشنر کے دفتر کو لکھے گئے خط میں 29 جنوری کو ‘ایک حساس مقدمے کی سماعت کے دوران’ کسی قسم کے ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے شہر میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔

مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ رینجرز حکام کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) کے ہمرا شہر کی سیکیورٹی کا انتظام سنبھالیں۔

خیال رہے کہ پنجاب کی تحصیل ننکانہ صاحب کے ایک گاؤں کی مسجد کے امام قاری سلام نے سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جنہیں سابق چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے بری کردیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*