Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

September, 2019

 

کشمیر: 49واں دن، یاور بٹ کی شہادت، سول کرفیو و مکمل بلیک آؤٹ کا اعلان

سری نگر: ہمالیائی وادی کشمیر میں کرفیو کے 49 ویں دن بھی بھارت کی قابض درندہ صفت افواج کی جانب سے ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بدنام زمانہ پیلٹ گنز سے لوگوں کے زخمی ہونے کی تعداد بھی ہر گزرتے لمحے کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ بھارت کے ریاستی مظالم کےخلاف احتجاج کرنے والی نوجوان مزاحمتی لیگ نے پمفلٹس جاری کئے ہیں جس میں 25 ستمبر سے تین روزہ سول کرفیو اور مکمل بلیک آؤٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کشمیرRead More


سعودی عرب کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعادہ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں انکی  سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔ عمران خان  نے سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی اور باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات بھی زیر بحث آئے۔ وزیراعظمRead More


سیالکوٹ میں پاکستان کے پہلے انڈسٹریل ہیرٹیج میوزیم کا افتتاح

سیالکوٹ میں پاکستان کے پہلے انڈسٹریل ہیرٹیج میوزیم (عجائب گھر) کا افتتاح کردیا گیا ہے جہاں باکمال ہنرمند کاریگروں اور صعنتکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں سے معرض وجود میں آنے والی مصنوعات کو نمائش میں پیش کیا گیا۔ سیالکوٹ میں پیرس روڈ پر واقع بزنس اینڈ کامرس سنٹر میں پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا اور دنیا کا 480واں انڈسٹریل ہیرٹیج میوزیم کا افتتاح کیا گیاہے۔ میوزیم میں باکمال ہنرمند کاریگروں اور صعنتکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کے اشتراک سے معرض وجود میں آنے والے سرجیکل، لیدر، میوزک انسٹرومنٹس، ہوزری،کچن اور سپورٹسRead More


شاہ محمودقریشی کو فضل الرحمان سے بات کرنے کی اجازت

اسلام آباد: پاکستان کے سینیئر صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو مولانافضل الرحمان سے بات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام’بڑی بات‘ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے کہا کہ انہیں مولانافضل الرحمان سے بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ عارف نظامی کے مطابق عمران خان نے شاہ محمودقریشی کو فضل الرحمان سے بات کرنے کے اختیارات دے دیے ہیں۔ سینیئرصحافی نے بتایا کہ نوازشریف دھرنے کےRead More


شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں دھرنے کے حوالے سے شہباز شریف سے ملاقات کے لیے لاہور میں ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے۔ جہاں مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما راجہ ظفر الحق، احسن اقبال، ایاز صادق، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب سمیت دیگر موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ اکرم درانی اور مولانا امجد تھے۔ دونوں جماعتوں کے سربراہان کے درمیان ملاقات میں ملکRead More