Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

August, 2019

 

جاپانی ماہر ماسکی اوہاشی نے کیمپ میں شریک مختلف یونیورسٹیز کے 30 سے زائد طلبہ و طالبات کو لیکچر دیا

جامعہ پشاور میں پہلے سمر سکول آف سوشل ورک کا انعقاد

رپورٹ : رمیشہ اعجاز بٹ طلباءکو شعبہ سوشل ورک کی طرف متوجہ کرنے کیلئے جامعہ پشاور کی جانب سے “پہلا نیشنل سمر سکول آف سوشل ورک کا انعقاد کیاگیا۔تین روزہ سمر سکول کا مقصد ملک بھر کے نوجوان سوشل ورکروں کو انسانی خدمات کے حوالے سے آپس میں اتفاق رائے ، روابط اور  اس کے علاوہ بین الاصوبائی ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔ سمر سکول جامعہ پشاور کے شعبہ سوشل ورک اور فلاحی ادارے “کمیونٹی ورلڈ سروس” کے مشترکہ کاوشوں سے ترتیب دیا گیا تھا جس  میں جامعہ پشاور،جامعہ پنجاب اور جامعہRead More


یمنی باغیوں نے حکومتی فورسسز کو شکست دے کر عدن پر قبضہ جمالیا

یمنی باغیوں نے حکومتی فورسسز کو شکست دے کر عدن پر دوبارہ قبضہ جمالیا۔۔۔ علیحدگی پسند تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی علاقے پر کنٹرول کے بعد شمالی علاقوں سے حوثی باغیوں کا قبضہ بھی چھڑوائیں گے۔۔۔ یمن کے علیحدگی پسندوں نے جنوبی بندرگاہ سے حکومتی فورسسز کو پیچھے دھکیلتے ہوئے دارلحکومت عدن کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔۔۔ حکومتی سکیورٹی حکام نے علیحدگی پسندوں کے وفاقی دارلحکومت پر قبضے کی تصدیق کردی ہے۔۔۔ دوسری جانب علیحدگی پسند تنظیم جنوبی عبوری کونسل کے ترجمان ہیتھم نذر نے بھیRead More


میکسیکو میں شراب خانے کو آگ لگا دی گئی

میکسیکو میں شراب خانے کو آگ لگا دی گئی۔۔۔ 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔۔۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔۔۔ میکسیکو کے ساحلی شہر میں حملہ آوروں نے شراب خانے کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں8 خواتین سمیت 23 افراد ہلاک ہو گئے۔۔۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ ریاست ویراکروز کے ساحلی علاقے میں کیا گیا جس میں 13 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔۔۔ عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ حملہ آوروں نے شراب خانے کو آگ لگانے سے پہلے فائرنگ بھی کی۔۔۔Read More


مشرقی محاذ پر کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے یہ بات آج  فارمیشن ہیڈکواٹرز گلگت کے  دورہ کے موقع پر فارمیشن کمانڈرز سے خطاب میں کہی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سخت موسم اور دشوار گزار علاقوں کے باوجود دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ پر پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے،افواج کی تیاری اور پیشہ وارانہ مہارت قابلِ تعریف ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کسیRead More


کشمیریوں کو آزاد فضا میں جینے کا حق حاصل ہے، امریکی رکن کانگرس

امریکی رکن کانگرس ایورٹ کلارک کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کومودی کی جانب سےوادی پرقبضےکے خوف سے آزاد ہو کر جینے کا حق حاصل ہے۔ ایورٹ کلارک کا کہنا تھا کہ کئی امریکی ارکان کانگریس نےبھارت کےخلاف بیانات جمع کرائے ہیں۔ امریکی رکن کانگرس نے کہا کہ جانتی ہوں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کاتناسب بدلنےکی کوشش کررہا ہے۔ بھارت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ کشمیر میں جارحیت بندکرے اور کشمیریوں کوحق خودارادیت دے۔ ایورٹ کلارک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو خودارادیت، عبادت کرنے اور مرضیRead More


ہندوستان نے جرمن نازیوں کا نظریہ اپنا لیا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت پر اس وقت ہندو نسل پرست، فاشسٹ قیادت اور نظریے کا قبضہ ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے جرمن نازیوں کی سوچ اپنا لی ہے اور 90 لاکھ کشمیری اس وقت حراست میں ہیں۔ Imran Khan✔@ImranKhanPTI India has been captured, as Germany had been captured by Nazis, by a fascist, racist Hindu Supremacist ideology & leadership.This threatens 9m Kashmiris under siege in IOK for over 2 weeks which shd have sent alarm bells ringingRead More


لندن: ہزاروں افراد کا کشمیریوں کے حق میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف ہزاروں افراد نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا۔ اس دوران متعدد مظاہرین ہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیر پرچم تھامے ہوئے تھے جبکہ کئی افراد نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے۔ خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے، وہاں کرفیو کے نفاذ اور تمام مواصلاتی نظام کو معطل کرنے کے فیصلے پر پاکستان نے سخت ردعملRead More


کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ: راجیہ سبھا نے بل منظور کر لیا

سری نگر: بھارت کے ایون بالا ’راجیہ سبھا‘ نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ بل کی منظوری کے بعد کشمیر کو بھارتی آئین میں حامل خصوصی حیثیت کا 70 سال بعد خاتمہ کا آغاز ہو گیا ہے۔ راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ پڑے۔ بھارتی ایوان بالا نے ریاست جموں کشمیر کو دومرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ بل کے مطابق ریاستRead More


آرٹیکل 370 کا خاتمہ ہندوستان کے ٹکڑے ہونے کا آغاز ہے، کانگریس

 بھارت  میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی  جماعت کانگریس نے بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کو ملک کی آئینی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیاہے۔ کانگریس کے سینئٔر رہنما پی چدمبر نے دہلی میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت آئین کی مختلف شقوں کی شرارتی طور پر غلط تشریح کر کے یہ سب کچھ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ بھارتی ذرئع ابلاغ کے مطابق چدمبرم نے کہاRead More


وزیر اعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب ایردوان کو فون

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کو فون کر کے ان کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال پراعتماد میں لیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے حالیہ یکطرفہ  اور غیر قانونی اقدام علاقائی امن اور سیکیورٹی کی صورت حال پر سنگین نتائج مرتب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمریوں کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حق حود ارادیت کے حصول تک ان کیRead More