Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

June, 2019

 

سعودی عرب، پاکستان کو استحکام کا ذریعہ سمجھتا ہے۔کمانڈرفہد

کراچی: سعودی عرب کی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغوفیلی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان کو خطے میں قوت و استحکام کا ذریعہ سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی استحکام اور علاقائی امن و امان کے لیے کوشاں ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وہ پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں 111 ویں مڈشپ مین اور20 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ پریڈ کے مہمان خصوصی سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرلRead More


سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 5 سو روپے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت 5 سو روپے اضافہ کے ساتھ 81 ہزار روپے پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت اضافہ کے بعد 69 ہزار 4 سو 44 روپے ہو گئی۔ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 سو روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد فی تولہRead More


پاکستان کے آرمی چیف کی برطانوی سلامتی کے مشیر سے اہم ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ برطانیہ میں برطانوی سلامتی کے مشیر سرمارک سیڈول سے کیبنٹ آفس اور برطانوی سیکرٹری دفاع سٹیفن لوگرو سے وزارت دفاع میں ملاقاتیں کی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی عمل اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی حکام نےخطے میں دیرپا امن کےلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ یاد رہے کہ اس دورہ پر پاکستان کے آرمی چیف نے اپنی پیشہ وارانہ مصروفیات سے وقت نکال کر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف عالمی کپRead More


امریکہ کا ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیا ں لگانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کاروائی اب بھی زیر غور ہے ۔ وائیٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کے لیے مزید پابندیاں عائد کرے گا۔۔انہوں نے کہا کہ جب تک ایرانی قیادت جوہری ہتھیار بنانے سے باز نہیں آتی اس پر اقتصادی دباؤ برقرار رکھا جائے گا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر اقتصادی پابندیاںRead More


فرانس میں پاک فضائیہ کے جے ایف۔17 تھنڈر طیاروں کی دھوم

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 53 ویں فضائی میلے اور مظاہرے میں پاک فضائیہ کے جے ایف۔17 تھنڈر طیاروں کے فضائی مظاہرہ کو دیکھنے کے لئے ہوا بازی کے شائقین کے ہجوم امڈ آئے۔ اتوار کو پیرس سے یہاں موصولہ پیغام کے مطابق پیرس ایئر شو پیرس کے شہر لی بورگیٹ میں منعقد ہوا، ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے تقریب کے مقام پر جگہ کم پڑ گئی تمام عمر کے عوام کے لئے گیٹ کھول دیئے گئے۔ مقامی ساخت کے جے ایف۔17طیاروں کی دیگر طیاروں کے ہمراہ نمائش بھیRead More


نئی دہلی: مولانا نے ہندوآنہ نعرہ نہیں لگایا تو ہو گیا قاتلانہ حملہ

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی میں بھی اب مسلمان محفوظ نہیں رہے ہیں۔ انتہا پسند جنونی ہندوؤں نے ’جے شری رام‘ کا ہندوآنہ نعرہ نہ لگانے پر مولانا مومن کو کار کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہنے پرانہیں شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمی مسلمان مولانا مومن کا کہنا ہے کہ روہنی کے علاقے میں گزشتہ شب کار سوار تین افراد نے انہیں روک کر جے شری رام کا نعرہ لگانے کا حکم دیا لیکن جب انہوں نے انکار کیا توRead More


‘ شریف خاندان میں وراثت کی جنگ چل رہی ہے’

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں وراثت کی جنگ چل رہی ہے، مریم نے آج صاف کہہ دیا کہ پہلے نواز شریف اور میں ہوں باقی سب بعد میں ہیں۔ ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز سچ نہیں بول رہی کہ پارٹی میں جموریت ہے اگر ہوتی تو شہباز شریف ان کے ساتھ بیٹھے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ مسلم لیگ ن کو اندرونی انتشار کا بھی سامنا ہے، مریم نوازRead More


سینیٹ: حزب اختلاف نے بجٹ مسترد کردیا

اسلام آباد: سینیٹ میں حزب اختلاف نے بھی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دے دیا۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت شروع ہوا جس کے آغاز پر مصر کے سابق صدر محمد المرسی کی وفات پر تعزیتی قرار داد پیش کی گئی اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سینیٹ اجلاس میں آج بھی بجٹ پر بحث جاری رہی۔ پیپلز پارٹی کے رکن رضا ربانی نے کہا کہ ہم کسی صورت آئی ایم ایف کے بجٹ کی حمایت نہیںRead More


امیر قطر 22 جون کو پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: امیر قطر 22 جون کو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا۔ امیر قطر کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے نتھیا گلی لے جایا جائے گا جہاں ان کا استقبال وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے۔ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہو گی۔ امیر قطر اپنےRead More


لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

راولپنڈی: پاک فوج میں اہم نوعیت کی تقرریاں اور تبدیلیاں کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو انٹرسروسز انٹیلی جنس  (آئی ایس آئی) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔ 12 اپریل کو میجر جنرل فیض حمید کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل کا عہدہ دیا گیا، بعد ازاں انہیں جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات کر دیا گیا۔ اس سے قبل وہ آئی ایس آئی کے کاؤنٹر انٹیلی جنس ونگ کی سربراہی کر چکے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کےRead More