Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

May, 2019

 

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا صدر مملکت کو خط، ریفرنس کی نقل فراہم کرنے کی درخواست

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھا ہے۔  جسٹس فائز عیسیٰ نے خط میں کہا ہے کہ براہ کرم میرے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا یا نہیں اس بات کی تصدیق یا تردید کی جائے، اگر ریفرنس داخل کیا گیا ہے تو مجھے اس کی نقل فراہم کی جائے۔ خط میں انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص لیکس سے میرا قانونی حق مجروح کیا جا رہا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط کی کاپی وزیر اعظم اورRead More


محسن داوڑ، علی وزیر کے خلاف کارروئی کریں گے، وزیراطلاعات پنجاب

پنجاب کے وزیراطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کے خلاف قانونی کارروئی کریں گے۔ جو پاکستان کے مفاد میں بات نہیں کرے گا اس کی سیاست نہیں رہے گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ پاک فوج پر جو حملہ کیا گیا وہ ناقابلِ قبول اور شرمناک ہے۔ سیاست کریں لیکن ملک سے دشمنی نہ کری ۔ جو ملک سے دشمنی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوRead More


بی جے پی جیت کے قریب، مودی کے پھر سے وزیراعظم بننے کے امکان روشن

بھارت لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی دوسری مدت کے لیے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی جس سے نریندرا مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق 542 نشستوں پر مشتمل لوک سبھا کے الیکشن میں بی جے پی اتحاد کا پلڑا بھاری ہے ۔ این ڈی اے اتحاد 342 نشستوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس اور یو پی اے اتحاد اب تک صرف 90 نشستوں پرکامیاب رہی ہے۔ علاقائی جماعتیں 110 نشستوں پر آگے ہیں۔۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابقRead More


ورلڈ کپ اسکواڈ سے اخراج پر جنید خان کا خاموش احتجاج

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں منتخب کیے جانے کے باوجود آخری لمحات پر ٹیم سے باہر کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جنید خان کو انگلینڈ میں رواں ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن انگلینڈ کے خلاف دو میچوں میں غیرمعیاری کارکردگی پر انہیں اسکواڈ سے باہر کر کے وہاب ریاض کو ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آج ورلڈ کپ کے لیےRead More


اپوزیشن کا عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس میں مشترکہ لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: ملک کی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تمام اپوزیشن جماعتوں کو افطار ڈنر کی دعوت دی گئی۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے افطار ڈنر میں جمعیت علماء اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی اور پی ٹی ایم رہنما شریک ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے وفد نے شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں شرکت کی، وفدRead More


سندھ اسمبلی سے نیا پولیس ایکٹ 2002منظور

سندھ اسمبلی میں نیا پولیس ایکٹ دوہزار دو منظورکرلیا گیا، نئے ایکٹ کے تحت انگریزوں کا پولیس آئین ختم ہوجائیگا، آئی جی ۔ اے آئی جی ۔ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی تعیناتی کا اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہوگا۔ اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ کی جانب سے پیش کردہ نیا پولیس ایکٹ 2002 کے بل  کی منظوری کا عمل شروع ہوا تو اپوزیشن اس نئے قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واکRead More


شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ، سراج کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

سندھ ہائی کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی۔  شاہ زیب قتل کیس میں مجرمان شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزاوں کیخلاف اپیلوں کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس نظر اکبر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے شاہ رخ جتوئی اور دیگر مجرمان کی اپیلیں مسترد کر دیں۔ عدالت نے شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا، سجاد تالپور اور غلام مرتضی لاشاریRead More


آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب، مالیاتی پیکج پرمعاہدہ ہوگیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ہوگیا ہے اور پاکستان کو تین سال کے دوران آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر ملیں گے۔ مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کافی مہینوں کے مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا ہے جس کو اسٹاف ایگریمینٹ کہتے ہیں، آئی ایم ایف کا فل بورڈ اس کی منظوری دے گا۔  انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف بین الاقوامی ادارہ جسRead More


پیش رفت کے باوجود آئی ایم ایف سے چند معاملات پر اتفاق نہ ہوسکا، وزارت خزانہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے حصول کے لیے جاری مذاکرات کے حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم چند معاملات پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے لیے مذکرات جاری رہیں گے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘دورے پر موجود آئی ایم ایف مشن سے ہمارے مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے اور چھٹی کے دوران مذاکرات جاری رہیں گے’۔ مذاکرات کو جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے وزارت خزانہRead More


امریکا ایران سے مذاکرات کیلئے تیار مگر پہل چاہتا ہے

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے پیدا ہونے والی کشدیدگی کے پیش نظر ایرانی قیادت سے ’بات چیت‘ کا عندیہ دے دیا۔ خبررساں ادارے ’اےایف پی‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’وہ ایرانی قیادت سے بات چیت کے لیے آمادہ ہیں‘۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ’جو کچھ میں ایران سے چاہتا ہوں کہ تہران بات چیت کے لیے پہل کرے‘۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ سابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیریRead More