Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

Tuesday, February 5th, 2019

 

مسلم مخالف سابق ڈچ سیاستدان نے اسلام قبول کر لیا

ہالینڈ کی بڑی مسلمان مخالف انتہا پسند جماعت کے سابق رکن نے اسلام قبول کر لیا۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے جورام وین کلیورن کا تعلق اسی انتہا پسند مسلم مخالف جماعت سے تھا جس کے سربراہ گیرٹ ویلڈرز نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا تھا۔ یورپی نیوز ایجنسی ‘پولیٹیکو’ کی رپورٹ کے مطابق ڈچ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے جورام وین کلیورن نے کہا کہ وہ اسلام مخالف کتاب لکھ رہے تھے جب ان پر اسلام کی حقانیت آشکار ہوئی اور ان کا دل بدل گیا۔ جورام وینRead More


قومی اسمبلی کی 36 قائمہ کمیٹیاں قائم، اراکین کے ناموں کا بھی اعلان

اسپکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان زیریں کی 36 قائمہ کمیٹیاں قائم کردیں جن میں شامل اراکین کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا۔ نئی قائم شدہ قائمہ کمیٹیوں میں نہ صرف سیاسی جماعتوں بلکہ آزاد اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں، جن کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نیشنل سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے دفاع 20 اراکین پر مشتمل ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے طاہر صادق، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے غوث بخش مہرRead More


طالبان نے افغانستان میں ’نئے آئین‘ کا مطالبہ کردیا

روس میں سینئر افغان سیاست دانوں کے ساتھ غیر معمولی مذاکرات میں طالبان نے جنگ زدہ افغانستان کے لیے ’نئے آئین‘ کا مطالبہ کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ماسکو میں افغان رہنماؤں سے مذاکرات کے دوران طالبان نے افغانستان کے لیے ’اسلامی نظام‘ کا وعدہ بھی کیا۔ طالبان رہنماؤں، افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی، اپوزیشن رہنما اور قبائلی علما مذاکراتی عمل میں شامل ہیں تاہم کابل حکومت کے حکام مذاکرات کا حصہ نہیں۔ طالبان وفد کے ترجمان شیر محمد عباس نے ماسکو میںRead More


مذہبی پیشواؤں نے راہباؤں کا ریپ کیا، پوپ فرانسس کا اعتراف

کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اعتراف کیا ہے کہ مذہبی پیشوا اور پادریوں کی جانب سے راہباؤں (نن) کو جنسی ہراساں کیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پوپ فرانسس کے اس اعتراف سے ایک مرتبہ پھر تنازع نے جنم لے لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا تاریخی دورہ کرنے کے بعد ویٹی کن سیٹی واپس پہنچنے پر صحافی کے ایک سوال کے جواب میں پاپ فرانسس کا کہنا تھا کہ راہباؤں کے ریپ میں کچھ پادری اور مذہبی پیشوا بھی ملوث ہیں۔ پوپRead More