Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

Wednesday, January 23rd, 2019

 

سانحہ ساہیوال: شہباز شریف کا وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفے کا مطالبہ

سانحہ ساہیوال پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ قومی اسمبلی میں سانحہ ساہیوال پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ‘واقعے پر کل وفاقی اور پنجاب کے وزرا نے یہ کہا کہ سانحے کی رپورٹ 72 گھنٹے میں سامنے لائے جائے گی جو نہیں لائی گئی، یہ بھی کہا گیا کہ سانحے کے نتیجے میں چند افسران کو عہدے سے ہٹا دیاRead More


بتایا جائے کہ حکومت خسارہ کیسے پورا کرے گی، اپوزیشن

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا منی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے حکومت خسارے کو کیسے پورا کرے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ 6 ماہ میں 12 ارب ڈالر کا قرضہ لیا جاچکا ہے اور اب تک حکومت کی پالیسی دوست ممالک سے قرضے لینے کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو معاشی حالاتRead More


نان فائلز کیلئے گاڑی خریدنے پر پابندی ختم، زرعی قرضوں اور شادی ہالز پر ٹیکس میں کٹوتی

اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں وضاحت پیش کررہا ہوں کہ یہ نیا بجٹ نہیں ہے بلکہ معیشت کی بہتری اور صنعتوں کی بہتری کے لیے اصلاحات پیش کی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسا کام کرنا ہے کہ آئندہ آئی ایم ایف کے پاس جانا نہ پڑے تاکہ اگلی حکومت یہ نہ کہے کی پچھلی حکومت معیشت کو تباہ کرکے گئی تھی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ جلد ہی شاید اگلے ہفتے مکمل میڈم ٹرم اکنامک فریم ورک پیش کریں گے جس میں وہRead More


پیرس فیشن ویک، دیدہ زیب ملبوسات نے حاضرین کا دل جیت لیا

دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے کئی مشہور ڈیزائنرز نے پیرس میں منعقد فیشن شو میں اپنے ملبوسات کی شاندار کلیکشن سے شائقین کا دل جیت لیا۔ پیرس میں منعقدہ اس فیشن ویک میں مختلف نامور شخصیات نے شرکت کی، اس دوران ڈیزائنرز نے اپنے رنگارنگ ملبوسات پیش کیے۔ اس دوران ماڈلز ان ملبوسات کو زیب تن کیے ریپ پر جلوہ افروز ہوئیں اور حاضرین کی داد سمیٹی۔ نامور ڈیزائنر نے زیادہ تر مغربی طرز کے ملبوسات پیش کیے جبکہ چند ایسے لباس بھی سامنے آئے جو نہایت منفرد تھے،Read More


سانحہ ساہیوال کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن کے مطالبے پر سانحہ ساہیوال کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجود پی ٹی آئی ارکان نے ساہیوال کے افسوسناک واقعے پر پنجاب حکومت پر سخت تنقید کی۔ پی ٹی آئی ارکان اور وزرا نے پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ ساہیوال سے متعلق موقف کو بار بار تبدیلRead More


بولی وڈ کی چکنی چمیلی نے بلا تھام لیا

بولی وڈ فلموں میں آئٹم سانگس سے شائقین کو محظوظ کرنے والی بار بی ڈول کترینہ کیف کی اداکاری کے تو لوگ دیوانے تھے ہی، تاہم حال ہی میں آنے والی ان کی ایک ویڈیو دیکھ کر لوگ مزید ان کے دیوانے ہوگئے۔ ؎ اس ویڈیو میں بولی وڈ کی’چکنی چمیلی‘ کسی گانے پر ڈانس کرتی نہیں بلکہ بلے کے ساتھ اس طرح ماہرانہ انداز میں کھیلتی نظر آئیں کہ لوگوں کو ان کے پروفیشنل کرکٹر ہونے کا گمان ہونے لگا۔ جی ہاں، کترینہ کیف کی جانب سے انسٹاگرام پرRead More


پنجاب حکومت کا ‘بسنت’ نہ منانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے رواں سال بسنت نہ منانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ‘پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے بسنت کے حوالے سے مستقبل کے لیے حفاظتی اقدامات کی تیاری کی جا سکتی ہے۔’ انہوں نے کہا کہ ‘بسنت کے حوالے سے کل عدالت میں حکومت کی طرف سے تفصیلی جواب جمع کرایا جائے گا۔’ یاد رہے کہ 18 دسمبر 2018 کو وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسنRead More


برٹش ایئرویز کا وفد پاکستان آنے کو تیار

برٹش ایئرویز کا وفد 10 برس بعد پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے اگلے ہفتے اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔ برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر رچرڈ کراؤڈر کی جانب سے سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن شاہ رخ نصرت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ‘دورے کا اصل مقصد برٹش ایئرویز کو جون میں آپریشن شروع کرنے سے پہلے سیکیورٹی کے حوالے سے ضروری اقدام پر پاکستانی حکام سے گفتگو کرنا ہے’۔ خط کے مطابق دورے میں برٹشRead More


میرا کیس مستقبل میں بڑی مثال قائم کرے گا، خدیجہ صدیقی

قاتلانہ حملے کی متاثرہ لڑکی خدیجہ صدیقی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حق میں آنا ان کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے اور یہ کیس آنے والے وقتوں میں ایک بہت بڑی مثال قائم کرے گا۔ خدیجہ صدیقی کا کہنا ہے کہ ‘تمام معالات کا انحصار آپ کی قوت ارادی پر منحصر ہوتا ہے کیونکہ جب میں نے آواز اٹھائی اور اس آواز سے لوگوں میں شعور بیدار ہوا تو انہوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا، اسی طرح کے ہزاروں کیسز ہیں جو دبے ہوئے ہیں اورRead More


درآمدی موبائل فون پر ٹیکسز ضم کرکے لاگو کرنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ فنانس ترمیمی بل پیش کیے جانے کے بعد درآمدی موبائل فون پر ‘کمبائن ٹیکس’ لاگو ہوگا جبکہ موبائل کارڈز پر ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق 10 ہزار روپے تک کے موبائل فون پر 400 روپے ٹیکس لاگو ہوگا، 28 ہزار روپے تک کے موبائل فون پر 4 ہزار روپے، جبکہ 60 ہزار روپے تک کے موبائل فون پر 6 ہزار روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔ حکام نے کہا کہ ایک لاکھ 5 ہزارRead More