Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

January, 2019

 

ریاست مدینہ کا جدید دور میں قیام، حکومت ٹاسک فورس بنائے، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل نے جدید دور میں ریاست مدینہ کے قیام کے حوالے سے عملی اقدامات کے لیے حکومت سے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی كونسل كا 214 واں دو روزہ اجلاس ہوا جس کے بعد چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے نیوز کانفرنس میں اجلاس کی سفارشات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹرقبلہ ایاز نے کہا کہ اجلاس میں ریاست مدینہ کے نمایاں خدوخال کے حوالے سے کونسل کی قائم کرده کمیٹی کی ابتدائی سفارشات کا جائزه لیا گیا اور اس پرRead More


ٹرمپ ایک بار پھر اپنا مذاق بنوا بیٹھے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر اپنی فصاحت اور بلاغت کی دھاک بٹھانے کے چکر میں ایک بار پھر اپنا مذاق بنوا بیٹھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں شدید سردی کا حال بیان کرتے ہوئے گلوبل وارمنگ کو امریکا آنے کی دعوت دے ڈالی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے خوبصورت علاقوں میں برفانی ہواؤں سے درجہ حرارت منفی 60 تک جارہا ہے اور زیادہ سردی بڑھے گی اتنی کہ لوگ ایک منٹ کے لیے بھی باہر نہیں نکل سکیں گے، تو اے گلوبل وارمنگ پلیز جلدی آجاؤRead More


بلوچستان: ڈی آئی جی کمپلیکس پر حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید

بلوچستان کے شہر لورالائی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس کمپلیکس پر خود کش حملہ آوروں کی فائرنگ اور دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں اور ایک شہری سمیت 9 افراد شہید اور 21 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے جاری ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘ڈسٹرکٹ لورالائی اے ایریا میں واقع ڈی آئی جی پولیس کمپلیکس میں نائب قاصد کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو کے دوران 2 نامعلوم خود کش حملہ آوروں نے مرکزی گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں پرRead More


سپریم کورٹ: آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظر ثانی درخواست خارج

سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین مذہب کیس میں آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظرثانی درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے درخواست گزار قاری عبدالسلام کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست پر سماعت کی، اس دوران وکیل غلام مصطفیٰ نے دلائل دیے۔ درخواست گزار کے وکیل غلام مصطفیٰ نے کہا کہ نظرثانی درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بنایا جائے، جس میں اسلامی اسکالرز اور علما کرام کو شامل کیا جائے، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکسRead More


اٹھارویں ترمیم کی بقا کیلئے لانگ مارچ کرنے کو تیار ہوں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم پر ایک آنچ نہیں آنے دوں گا اس کے لیے میں لانگ مارچ کرنے کے لیے تیار ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے خیرپور میں گمبٹ میڈیکل کالج کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ قوتیں اٹھارویں ترمیم کو نقصان پہنچا کر سندھ حکومت سے ادارے چھیننا چاہتی ہیں، ہم 1973 کے آئین اور اٹھارویں ترمیم کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل انسٹیوٹ آفRead More


ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ،’اب سب ٹھیک ہونے کی امید ہے’

سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد سب ٹھیک ہونے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ہو رہا تھا وہ کسی کے کہنے پر ہو رہا تھا۔ نجی ٹی وی چینل ’92 نیوز’ میں سینئر صحافی عارف نظامی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ‘پرانے چیف جسٹس کی اتنی مہربانی تھی کہ انہوں نے سارے کیسز اسلام آباد منتقل کر دیئے، اگرRead More


آسیہ بی بی بریت پر نظر ثانی اپیل کی سماعت، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی بریت کے خلاف دائر نظر ثانی اپیل کی سماعت کے پیش نظر حساس مقامات پر فوج کی تعیناتی سمیت شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرلیے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بنچ آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف دائر نظر ثانی اپیل کی سماعت کرے گا۔ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے وفاقیRead More


طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ ‘سنجیدہ مذاکرات’ کرنے چاہیئں، اشرف غنی

کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان کو ان کی حکومت سے ‘سنجیدہ مذاکرات’ کے عمل میں شریک ہونا چاہیے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق سرکاری ٹی وی چینل پر صدارتی محل سے نشر ہونے والے خطاب میں اشرف غنی نے کہا کہ ‘میں طالبان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے افغانی ہونے کا ثبوت دیں اور امن کے لیے افغانیوں کے مطالبے کو مانتے ہوئے افغان حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات میں شریک ہوں۔’ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیRead More


ریگزٹ ڈیل نہ ہوئی تو مارشل لا کا آپشن ہے، برطانوی وزیر

برطانوی وزیر صحت نے کہا ہے کہ بریگزٹ ڈیل نہ ہوئی تو حکومت کے پاس مارشل لا لگانے کا بھی آپشن ہے ، مگر یہ آپشن استعمال نہیں کریں گے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ بریگزٹ ڈیل نہ ہونے کا نتیجہ سول نافرمانی کی صورت میں نکلا تو شرپسندوں پر قابو پانے کے لیے اس کے پاس مارشل لا ، کرفیو اور فوج کے استعمال سمیت کیا اختیارات ہیں۔ برطانوی وزیر صحت میٹ ہین کوکRead More


’’باڑ سے ڈیورنڈ لائن افغانستان کیلئے بھی مردہ ایشو ہوگا‘‘

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ سے ڈیورنڈ لائن افغانستان کے لیئے بھی مردہ ایشو ہو گا ۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے یہ بات سرحدی علاقے غلام خان میں آہنی باڑ کے سامنے سینئر صحافی حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے بتائی ۔ میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ ڈیورنڈ لائن پہلے بھی ہمارے لیے مردہ ایشو تھا، اب بھی مردہ ایشو ہی ہے، انہوں نے کہا کہ باڑ لگانے کاRead More