Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

Sunday, December 23rd, 2018

 

ہمارے خلاف غیر اعلانیہ جنگ شروع ہے: آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے جدید ٹیکنالوجی نے جنگوں کی ہیئت تبدیل کر دی، جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنیوالی قوموں کی جنگی صلاحیتیں بہتر ہوگئیں، ہمارے خلاف ایک اور غیر اعلانیہ جنگ شروع کی جا چکی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیول اکیڈمی کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا نئے خطرات اپنے ہی لوگوں کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں، دہشت گردی کے بعد ہمیں رجعت پسندی کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے مشرقی و مغربی سرحدوںRead More


کاروبار میں 2 ماہ کے دوران 70 فیصد تک کمی

 کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کا حجم گزشتہ 2 ماہ میں 70 فیصد تک گرگیا تاہم گرے مارکیٹ نے اپنے آپریشن کو بڑے پیمانے پر پھیلا دیا ہے۔ ڈیلرز نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے کرنسی کے کاروبار کے لیے قانون پر قانون بنائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے تاجروں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ظفر پراچہ نےRead More


نواز شریف کو ہر قیمت پر سزا ہوگی، جاوید ہاشمی

 سینیئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے پیش گوئی کی ہے کہ نواز شریف کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر فلیگ شپ اور العزیزیہ کیس میں سزا ہوگی کیونکہ ’ادارے ان کے خلاف کیسز کو غلط ثابت نہیں ہونے دیں گے‘۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب کا مقصد سیاستدانوں سے ان کی وفاداریاں تبدیل کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر نواز شریف کو سزا ہوئی تو میں یہ فیصلہ منظور نہیں کروں گا‘۔ صوبہ جنوبی پنجابRead More


سی پیک کمیٹی اجلاس: ایک ارب ڈالر کا سماجی ترقیاتی پیکج منظور

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر اطلاعات میر ظہور احمد بلیدی کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کے 8ویں اجلاس میں ایک ارب ڈالر کا سماجی ترقیاتی پیکج منظور کرلیا گیا ہے۔ 20 دسمبر کو بیجنگ میں ہونے والے جے سی سی اجلاس میں ظہور احمد بلیدی نے بلوچستان کی نمائندگی کی تھی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اس اجلاس میں سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں بلوچستان کو شامل نہ کرنے کی وجہ سے تحفظات ہونے پرRead More


سُروں کی ملکہ نورجہاں کو بچھڑے اٹھارہ سال بیت گئے

ترنم سے بھرپورآواز کی مالک نورجہاں کی آج اٹھارھویں برسی منائی جا رہی ہے۔ 21 ستمبر 1926ء کو بلھے شاہ کی نگری قصور کے ایک گائیک گھرانے میں پیدا ہونے والی نے 74 برس کی عمر پائی اور دل کا دورہ پڑنے سے 23 دسمبر 2000ء کو دار فانی سے کوچ کر گئیں۔ انہوں نے 1965ء کی جنگ میں جو ملی نغمے گائے وہ بھی اپنی مثال آپ ہیں، ان نغموں نے پاک فوج کے جوش وجذبے میں بے پناہ اضافہ کیا۔ ان میں اے وطن کے سجیلے جوانوں، رنگRead More


!والدین ہوشیار،خبردار

کراچی میں  آئس نشہ فروخت کار گروہ سرگرم صرف ایک کال پر تعلیمی ادارے کےدروزاے پر نشہ دستیاب  کچھ طلباکا مبینہ طور پر مہلک نشہ  فروخت  کرنے کا اعتراف کراچی کے تعلیمی   ادارے بھی آئس نشہ  سے کھوکھلے ہونے لگے ۔ کچھ طلبانے  مبینہ طور پر مہلک نشہ  فروخت  کرنے کا اعتراف کرلیا ۔ جامعہ این ای ڈی کے دروازے پر آئس نشے کی فروخت  کا سنسنی خیز انکشاف بھی سامنے آ گیا ۔مزید جانتے ہیں بلال خان کی اس رپورٹ میں ۔۔۔۔ صرف ایک کال پر انتہائی مہلک  آئسRead More


چھومس کاآغکا، سیاحوں نے کیلاش کا رخ کرلیا

کیلاش قبیلے کاسالانہ مذہبی تہوار چھومس کاآغاز دنیا بھر سےسیاح کیلاش پہنچ گئے دور پہاڑوں کے اُس پار پریوں کا  ایک دیس بستا ہے،،،کیلاش قبیلے کےسالانہ مذہبی تہوار چھومس کاآغاز ہو گیا ۔ دنیا بھر سےسیاح کیلاش پہنچ گئے۔منیزہ کی رپورٹ کیلاش میں سالانہ مذہبی تہوار چھومس کاآغاز ہو  گیا۔ وادی گیتوں سے گونج اٹھی کیا جوان کیا بوڑھے کیا خواتین کیا مرد سب جشن منانے پر نکل پڑے ۔ سب جلوس کی شکل میں محتلف راستوں سے گزرتے ہیں ۔ گھرگھر جاتے ہیں۔ فرانس سے سیاحوں کاگروپ  خاص طورRead More